Mulla wajhi biography examples
Biography examples for students.
Back to: اردو ادب کے شاعر
0
نام اسداللہ اور تخلص وجہی تھا جمیل جالبی کے مطابق انہوں نے کئی جگہ وجیہی وجہیہ تخلص بھی استعمال کیے ہیں۔ملا وجہی قطب شاہی دور کے ایک عظیم شاعر، مفکر، عالم، فلسفی اور نثر نگار تھے۔ دوسرے دکنی شعراء و ادباء کی طرح وجہی کی بھی تاریخ پیدایش اور تاریخ وفات کا صحیح پتہ نہیں چلتا لیکن غالباً وہ گولکنڈہ کے چوتھے بادشاہ ابراہیم قطب شاہ کے عہد حکومت(1550-1580)ء میں گولکنڈہ میں پیدا ہوئے اور پھر مزید تین قطب شاہی حکمرانوں محمد قلی قطب شاہ، محمد قطب شاہ اور عبداللہ قطب شاہ کے زمانۂ حکومت کو بھی دیکھنے میں کامیاب ہوئے۔
ملاوجہی اپنے دور کے ایک عظیم شاعر اور نثر نگار تھے۔ اس لیے فطری طور پر ان کے ہم عصر اور ان کے بعد کے شعراء حضرات نے ان کے کمال فن کا اعتراف کیا ہے۔ طبعی جو ملا وجہی کا ایک بہت بڑا مداح تھا اس نے اپنی مثنوی “بہرام وگل اندام” میں وجہی کی مدح میں کچھ اشعار کہے ہیں۔
شاہ افضل قادری نے اپنے ایک قصیدے میں عبداللہ قطب شاہ کی مدح کے دوران وجہی کی فنکارانہ صلاحیتوں کی داد دی ہے اور اس کو ‘گیانی’ (عالم) ‘گن بھر’ (صاحب او